ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں: پیاف

ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں: پیاف

لاہور :  پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریدرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے پروزیر خزانہ کا بروقت ایکشن لینا درست اقدام ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ڈالر کے ریٹ کو مزید  کم سطح پر لایا جائے۔ 

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ اداروں اور افراد  کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہونی چاہیے  تاکہ مستقبل میں ڈالر کی قیمت بڑھنے نہ پائے۔  ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے اور انکے خلاف قومی مفاد میں کارروائی کی جائے ۔ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو اور تجارتی خسارے میں کمی ہو۔

انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے کیونکہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر میں اضافے سے بیرونی قرضے جوپہلے ہی زیادہ ہیں ان میں مزیداضافہ ہوجاتا ہے اور صنعتی پیداوار متاثر ہوتی ہے کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اندر ہونے والی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جاتاہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے جوباعث تشویش ہے۔

مصنف کے بارے میں