برلن: جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں گلوبل 20 نمائش جاری ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ سمیت شریک ہیں انہیں جرمنی پہنچتے ہی بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب دونوں میاں بیوی کو ہیمبرگ میں رہائش کے لیے کوئی ہوٹل نہیں ملا کیونکہ ٹرمپ موسم کو انجوائے کرنا چاہتے تھے مگر ان کی امیدوں پر سعودی عرب نے پانی پھیر دیا اور پورے ہوٹل کے کمرے بُک کرا لیے۔ اس کے علاوہ بھی شہر کے تمام لگژری ہوٹل پہلے ہی بُک ہیں۔
پارک ہائٹ پر روسی رہنما ولادی میر پوٹن اور ان کے وفد نے پہلے ہی قبضہ کر لیا تھا۔ لی مارڈین ہوٹل پہلے ہی برطانیہ کی وزیرِ اعظم تھریسامے کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم بھی اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
میڈیا کے رپورٹس کے مطابق جرمن حکومت کی جانب سے سے دیئے گئے گیسٹ ہاؤس کو امریکی صدر نے خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی صدر ہیمبرگ میں رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ بنا پاتے ہیں یا نہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں