سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر سلمان بٹ کے سپاٹ فکسنگ کیس میں 5سال کی سزا مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

سلمان بٹ کو سلیکٹرز کی جانب سے پی سی بی کے بوٹ کیمپ میں مدعو کر لیا گیا،بوٹ کیمپ میں 30 کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ سلمان بٹ کو سلیکٹرز کی جانب سے پی سی بی کے بوٹ کیمپ میں مدعو کر لیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بوٹ کیمپ اس وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جس میں 30 کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.