وزیر اعظم آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کریں گے

12:41 PM, 7 Jul, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے دورہ تاجکستان سے واپس آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں دوبارہ مصروف ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ  کا افتتاح کریں گے جس سے 760 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ یہ منصوبہ چین کی پاور کنسٹرکشن کمپنی اور پاکستان کی قومی انجینئرنگ نے 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے۔

حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے ایل این جی سے ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی جبکہ اس پلانٹ سے مجموعی طور پر 1230 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

یاد رہے گزشتہ روز وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے مخالفین کو خاصی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنے والے ہر سازش میں شریک رہے اور سازشیں کرتے رہے گے لیکن ہم پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت سے کام کرتے رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کو کم از کم مجھ سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اس وقت ایٹمی دھماکے کا بٹن جس نے دبایا تھا  آج اس کا  ہی احتساب ہو رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں