آج تین سیاسی پارٹیوں کے رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے

12:25 PM, 7 Jul, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کا دوسری جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے معظم جتوئی، مسلم لیگ ق سے نعمان لنگڑیال اور دیوان اخلاق جبکہ مسلم لیگ ن سے فیض وٹو آج اپنی جماعتوں کو خیر باد کہہ دیں گے۔

جہانگیر ترین ان تمام رہنماؤں کے ساتھ نتھیا گلی جائیں گے جہاں عمران خان کی موجودگی میں یہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے معظم جتوئی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے آج عمران خان سے ملاقات نہیں کر سکیں گے لیکن انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور کل کپتان کے کھلاڑی بنیں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بابر اعوان نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں