لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی ایک اور تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی جس میں وہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی پر مامور خواتین کو سلیوٹ کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ہم عہدوں کی بجائے بیٹیوں کو سلیوٹ کرتے ہیں کیونکہ اگر کوئی آپ کو عزت دیتا ہے تو جواباً اسے بھی عزت دیں۔
We salute the daughters, not the ranks! If they respect you, respect them back ! All salutes are not protocol. Respect comes from the heart. pic.twitter.com/EkMcpfYRY2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 6, 2017
مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ تمام سلیوٹ پروٹوکول نہیں ہوتے بلکہ عزت دلوں سے کی جاتی ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں تو اس موقع پر ایس ایس پی ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو گاڑی سے نکلتے ہوئے سلیوٹ کیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں