یونس خان نے وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا

یونس خان نے وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی : سابق کپتان یونس خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملنے والی 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو  پیغام میں یونس خان نے انعامی رقم اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ یہ رقم ایدھی فاﺅنڈیشن، انڈس ہسپتال اور ٹی سی ایف میں برابر تقسیم کردیں گے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انہیں ٹیکس کی کٹوتی کے بغیر یہ رقم ادا کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کو اس سے فائدہ پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے جبکہ یونس خان سمیت چار سینئر کھلاڑیوں   انضمام الحق، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کیلئے دس دس لاکھ روپے کی خصوصی انعامی رقم اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔