ہڑپہ میں ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا

08:44 AM, 7 Jul, 2017

لاہور: نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، ٹینکر الٹنے کے بعد موٹروے پولیس نے پورے علاقے کو کارنر آف کرتے ہوئے آئل ٹینکر کی لیکج روک دی ہے، جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے  فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر الٹ گیا جس سےبڑی تعداد میں پٹرول سڑک پر پھیل گیا تاہم موٹروے پولیس نے فوری طور پر علاقے کو کارنر آف کرتے ہوئے سڑک بند کر دی ۔ جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر  الٹنے کا حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر آئل ٹینکر میں ہونے والی لیکج کو بند کر دیا ہے اور تمام تر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں