پاک بحریہ کا فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ منعقد

راولپنڈی : آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی جیتنے پر حکام اور ملک کے مختلف شعبوں کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاک بحریہ کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔

پاک بحریہ کا فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ منعقد

راولپنڈی : آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی جیتنے پر حکام اور ملک کے مختلف شعبوں کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاک بحریہ کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا گیا۔
عشائیے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں، چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی شریک ہوئے۔اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ نے کرکٹ ہیروز کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں میڈلز بھی پیش کیے۔پاک بحریہ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ فتح کی خوشی کو کرکٹ ٹیم کے ہیروز کے ساتھ منانا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر پاک بحریہ کے سابق اہلکار فخر زمان کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور فتوحات کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔