سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں: 19 خوارج ہلاک، 3 فوجی جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں: 19 خوارج ہلاک، 3 فوجی جوان شہید

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف تین اہم کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں 19 خارجی  مارے گئے، جب کہ ان مقابلوں میں تین فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ان آپریشنز کا آغاز پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے بائیزئی اور ضلع کرک میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پشاور متنی آپریشن میں 8 خوارج ہلاک ہوئے، جب کہ مہمند بائیزئی میں بھی 8 خارجیوں کا صفایا کیا گیا۔ اسی طرح کرک میں کی جانے والی کارروائی میں 3 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہوئے، جن کی قربانیاں پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

پاک فوج نے اپنی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی کامیابی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم قدم قرار دیا ہے اور اپنے شہید جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں