کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ کراچی صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سونا 10 ڈالر اضافے کے ساتھ 2,642 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہو گئی تھی۔10 گرام سونا 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے پر آ گیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 2,632 ڈالر فی اونس رہی تھی۔