قومی بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ

قومی بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ

کیپ ٹاؤن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کے علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھوپیڈک ڈاکٹروں کی ٹیم کل صائم ایوب کا معائنہ کرے گی تاکہ ان کی انجری کے علاج کے لیے بہترین طریقہ کار اختیار کیا جا سکے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ "صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی صحت کی بحالی کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم صائم کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد فیلڈ پر واپس آئیں گے۔"

واضح رہے کہ صائم ایوب کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ٹخنے میں فریکچر ہوا تھا، جس کے باعث وہ آئندہ چھ ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں