سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے نیا گیس فراہمی شیڈول جاری کر دیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے نیا گیس فراہمی شیڈول جاری کر دیا

لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول مرتب کر لیا ہے، جس کے مطابق گیس کی فراہمی اب روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی وافر مقدار کی دستیابی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو دن بھر گیس کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے قبل سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی مخصوص اوقات میں کی جاتی تھی، جن میں صبح 6 سے 9 بجے، دوپہر 11 سے 2 بجے، اور شام 6 سے رات 10 بجے تک شامل تھے۔

نئے شیڈول کے تحت صارفین کو اب پورے دن گیس کی بلا تعطل فراہمی ملے گی، جس سے ان کی روزمرہ کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے گا۔

یہ فیصلہ گیس کی مقدار میں اضافے اور فراہمی کے استحکام کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس سے صارفین کو گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔ کمپنی کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے گیس کی دستیابی میں مزید بہتری آئے گی اور گھریلو صارفین کو سہولت ملے گی۔

مصنف کے بارے میں