واشنگٹن: امریکی کانگریس نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ نائب صدر کملا ہیرس نے اس کامیابی کا اعلان کیا، جس کے بعد ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
دوسری طرف، ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے مقدمے میں فرد جرم برقرار رکھی گئی ہے، اور جج نے انہیں 10 جنوری کو سزا سنانے کے لئے طلب کر لیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ مقدمے کا سامنا کرتے ہوئے بھی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔