پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 1800 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 1800 پوائنٹس کی کمی

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز حصص کی قیمتوں میں 1800 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1885 پوائنٹس (1.65 فیصد) کی کمی آئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 369 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ کمی سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور ملک کی اقتصادی صورتحال میں غیر یقینی کی بنا پر آئی، جس کے نتیجے میں حصص کی قیمتوں پر دباؤ آیا اور مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

مصنف کے بارے میں