چودھری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام، فرد جرم عائد

چودھری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام، فرد جرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں  چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی کی زیر صدارت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں چودھری پرویز الہٰی کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز بھی عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران، ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چودھری پرویز الہٰی عدالت کے احاطے میں موجود ہیں، تاہم وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے گاڑی سے باہر نہیں آ سکتے۔ وکیل نے درخواست کی کہ پرویز الہٰی کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے تاکہ کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

عدالتی عملے نے گاڑی میں جا کر پرویز الہٰی کی حاضری مکمل کی، اور اس کے بعد عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کر دی۔ پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کیا، لیکن فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کر دیے۔

احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

مصنف کے بارے میں