کھٹمنڈو:تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، زلزلے کا مرکز تبت کے علاقے "ڈنگری" میں تھا، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے نے کئی عمارتوں کو ملبے میں تبدیل کر دیا، اور متاثرہ علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔ زلزلے کے فوراً بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں تیز کی گئی ہیں۔ حکام نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے اضافی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے اور متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔