پاراچنار: کرم ایجنسی کے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ مقدمے میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے تین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دینے اور سڑک بند کرنے کے الزام میں 200 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کرم ایجنسی کے حساس علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ جاری ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
دوسری جانب، پشاور کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں زیر علاج ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں ان کی ران کی ہڈی جوڑ دی گئی ہے۔