شدید دھند ،موٹروے کے مختلف سیکشنز  ٹریفک کے لیے بند 

  شدید دھند ،موٹروے کے مختلف سیکشنز  ٹریفک کے لیے بند 

لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک ایم ٹو، عبدالحکیم سے فیصل آباد تک ایم تھری، اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ایم فور بھی بند ہیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک بھی شدید دھند کی وجہ سے سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔ ڈرائیورز کو دھند میں سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار کم رکھیں۔

پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دھند کا مسئلہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہے۔ فصلوں کی باقیات کو جلانے اور صنعتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ پیدا ہو جاتی ہے، جس سے حد نگاہ صفر ہو جاتی ہے اور شہریوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں، اور امید ہے کہ آئندہ سالوں میں دھند اور اسموگ میں کمی آئے گی۔

مصنف کے بارے میں