راولپنڈی : جیل حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا دا اکانومسٹ میں چھپنے والا آرٹیکل جیل سے تحریری شکل میں باہر نہیں نکلا۔ مکمل تحقیقات کی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملنے والوں کی مکمل سکیننگ، چیکنگ اور ریکارڈنگ ہوتی ہے۔ ان سے ملاقات کرنے والے کوئی چیز لے کر باہر نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرٹیکل چھپنے کے بعد ہم نے مکمل تحقیقات کی ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ تحریری آرٹیکل جیل سے باہر نہیں نکلا۔
آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقات کے رولز ہیں۔ ان کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کرنے والے خالی ہاتھ جاتے ہیں اور خالی ہاتھ آتے ہیں۔ ملنے والوں کی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے۔