نواز اور شہباز کے پیچھے تو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوسکتا ہوں، مریم اور حمزہ کے نہیں، عمران خان 54 سال سے جگری دوست ہے تنقید نہیں کروں گا: چودھری نثار

05:18 PM, 7 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹیکسلا : سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پیچھے تو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوسکتا ہوں لیکن مریم نواز اور حمزہ شہباز کے پیچھے کھڑا نہیں ہوسکتا۔ ن لیگ کے ساتھ 35 سال کا تعلق تھا ۔اپنی عزت نفس کی خاطر علیحدہ ہوا ۔

ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتنی طویل وابستگی رہی ہے اس لیے ن لیگ پر تنقید نہیں کروں گا۔ عمران خان 54 سال سے میرا جگری دوست ہے۔ اس وقت مشکل میں ہے میں کیسے اس پر تنقید کروں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو میرا ووٹر مخالفین کو جواب دے گا۔ 2018ء کی طرح میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ مخالفین پر تنقید پسند نہیں کارکردگی پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ 

مزیدخبریں