کہاں لکھا ہے ایک ہی شخص 4 بار وزیر اعظم بنے ، پنجاب میں صحت کی مفت سہولت دیں گے تاکہ کوئی علاج کیلئے لندن نہ جائے: بلاول بھٹو

04:49 PM, 7 Jan, 2024

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کسی تاجر، کھلاڑی کا نہیں، ذوالفقارعلی بھٹوکا شہر ہے۔ کہاں لکھا ہے کہ ایک ہی شخص چار بار وزیر اعظم بنے۔ 

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کسی تاجر کا شہر ہے نہ کسی کھلاڑی کا، لاہور ذوالفقارعلی بھٹوکا شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ میرے سفیر ہیں اور میری آواز ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح میں بھی لاہور سے الیکشن لڑ رہاہوں، اپنے شہر لاہور آیا ہوں ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید نے یہاں سے الیکشن لڑا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی، بےروزگاری کا مل کر مقابلہ کریں گے، سندھ کی طرح پنجاب بھر میں صحت کی مفت سہولیات فراہم کریں گے، تاکہ پھر کسی کو لندن جانے ضرورت پیش نہ آئے، بڑےلوگ بیمار ہوں گے تو انہیں لندن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضیا کے مسلط لوگ پوچھتے ہیں ہم لاہور کیوں آئے۔؟لاہورکسی کاروبای یا   کھلاڑی کانہیں،بھٹوکےجیالوں کاہے۔یہ لوگ ضیاالحق کبھی حمیدگل اور کبھی فیض حمید کی بدولت مسلط ہوئے۔ہمیں پٹواریوں سمیت کسی کی ضرورت نہیں۔صرف عوام کا ساتھ چاہئے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں مار مار کر ڈرا سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔پیپلز پارٹی کے جیالے  نہ بکتے،جھکتے اور نہ کسی سے ڈرتے ہیں۔۔ان کا   ڈٹ کرمقابلہ کریں گے،گھرمیں گھس کرماریں گے۔

پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، سولر کی صورت میں 300یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے، ہم مزدور کی تنخواہوں کو دوگنا کریں گے۔ اس وقت مزدور کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار ہے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کو شہید کر کے ہمیں ڈرا سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، یہ کہتے ہیں ہم کیوں آئے، ہم پوچھتے ہیں وہ کیوں آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ان کو ان کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔

مزیدخبریں