لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ عوام دیکھ چکے ہیں ن لیگ کے سوا باقی سب نے دھوکہ دیا، وعدے صرف نواز شریف نے پورے کیے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے خطاب میں کہاکہ عوام دیکھ چکے ہیں ن لیگ کے سوا باقی سب نے دھوکہ دیا، وعدے صرف نواز شریف نے پورے کیے۔
عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی پالیسی میں توازن لائیں گے، عوام اور مالیاتی اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے۔