عام انتخابات سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان عہدے سے مستعفی

02:21 PM, 7 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان عہدے سے مستعفی   ہوگئے۔عام انتخابات سے قبل وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  سیکریٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، صحت کی خرابی ان کے استعفے کی وجہ بنی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اور اب گھر میں زیرعلاج ہیں۔ 

 چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے، عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں