لاہور:پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کو الیکشن الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج چھٹی کے روز بھی جاری ہے جس کے دوران اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اپیلیٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکے خلاف اپیل منظور کی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس طارق ندیم نے میاں اسلم اقبال کی اپیل پر سماعت کی۔
ریٹرنگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کےکاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔واضح رہے کہ
لاہور ہائی کورٹ ایپلیٹ ٹریبیونل نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ این اے 129 اور پارٹی کارکن صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی ہے۔