دوران پرواز جہاز کا دروازہ اکھڑنے کا معاملہ، ”بوئنگ 737 میکس 9“ طیاروں کو فوری گراؤنڈ کرنے کا حکم

  دوران پرواز جہاز کا دروازہ اکھڑنے کا معاملہ، ”بوئنگ 737 میکس 9“ طیاروں کو فوری گراؤنڈ کرنے کا حکم

الاسکا: جہاز کا دروازہ اکھڑنے کے معاملے کے بعد ”بوئنگ 737 میکس 9“ طیاروں کوفوری  گراؤنڈ کرنے کا حکم  دیاگیا ہے۔ امریکی ایئر لائن ریگولیٹر نے بعض بوئنگ 737 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔   طیاروں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 دنیا بھر میں 171 طیارے متاثر ہوں گے اور کارروائی میں 4 سے 8 گھنٹے لگیں گے۔گزشتہ روز الاسکا ایئر لائن کے طیارے کا کچھ حصہ فضا میں اڑ گیا تھا، جس کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔بوئنگ اب تک دنیا بھر میں 218 طیارے فراہم کر چکا ہے۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو 170 سے زائد ”بوئنگ 737 میکس 9“ طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ایف اے اے کے حکم نامے کا اطلاق صرف امریکی ایئرلائنز امریکی سرزمین پر کام کرنے والے ایئرکیریئیرز پر ہوگا، جن کے طیاروں کو گراؤنڈ کیے جانے کے بعد ان کا معائنہ کیا جائے گا۔


یونائیٹڈ ایئرلائنز کے پاس تقریباً 80 بوئنگ 737 میکس 9 طیارے ہیں، حالانکہ ان میں سے کچھ کے حال ہی میں معمول کے مطابق معائنے کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں