لاہور: ایپلیٹ ٹربیونل لاہور نے صنم جاوید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ان کے کاغذات پر اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ صنم جاوید نے دستخط 21 دسمبر کو کیے جبکہ ریٹرننگ افسر کے سامنے 22 دسمبر کو کاغذات جمع کروائے گئے۔
صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاؤنٹ ظاہر کیا، جبکہ کاغذات میں سنگل اکاؤنٹ ظاہر کیا جانا چاہیے۔