خواہش ہے میرے تمام گانے بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پر چلیں: شیراز اپل

10:28 AM, 7 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :گلوکار شیراز اپل کاکہنا ہےکہ میری خواہش ہےکہ میرے  تمام گانے بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پر چلیں۔ گلوکار نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ مجھے دیشا پٹانی اچھی لگتی ہیں۔ میری خواہش ہےکہ  میرے تمام گانے    بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی پر چلیں۔

شیراز اپل کا کہنا تھا کہ دیشا پٹانی انہیں بہت پسند ہے جب کہ مادھوری ڈکشٹ اور کاجول جیسی اداکارائیں ان کی والدہ کے زمانے کی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی تو بوڑھی ہی نہیں ہوتیں۔


شیراز اپل کا کہنا تھا کہ تو کجا من کجا کی رائلٹی کوک سٹوڈیو سمیت نصرت فتح علی خان اور انہیں بھی ملتی ہے، کیوں کہ انہوں نے بھی گانے کے ایک حصے کو نئے سرے سے ترتیب دیا تھا۔

مزیدخبریں