سانحہ نو مئی پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے،مخالفین میری مقبولیت سے ذہنی دباؤ میں آ چکے ہیں: پرویز خٹک

09:56 AM, 7 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

نوشہرہ:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک  کاکہنا ہےکہ   سانحہ نو مئی پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے،مخالفین میری مقبولیت سے ذہنی دباؤ میں آ چکے ہیں۔نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں  پرویز خٹک نے کہاکہ   سانحہ نو مئی پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے،مخالفین میری مقبولیت سے ذہنی دباؤ میں آ چکے ہیں۔


ان کاکہنا تھاکہ اپوزیشن جماعتیں  میری  مقبولیت سے خائف ہے، ان کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں۔8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اندھیرے میں رکھا، ووٹ حاصل کرکے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔

مزیدخبریں