غزہ میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ،غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

08:41 AM, 7 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

برمنگھم ،برلن:غزہ میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے  ہورہے ہیں ۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانیہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد نے لندن کے ویسٹ منسٹر برج پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

جرمنی میں مقیم اسرائیلی شہریوں نے برلن میں جرمن وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے انسانی حقوق، غزہ میں قتل عام روکنے اور اسرائیلی نسل کشی کے خلاف ہیں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔دوسری جانب غزہ پر مسلسل تین ماہ سے جاری وحشیانہ حملوں میں اسرائیلی فوج نے 90 دن میں غزہ پر 65 ہزار ٹن بارود برسایا۔

مزید برآں  اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ سٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے 8 ہزار جنگجو مار دیئے جبکہ خان یونس میں بھی حملے بڑھا دیئے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کے اسپتال کے اطراف شدید گولہ باری اور ڈرون طیاروں سے حملے  کیے گئے جبکہ ہسپتال کے پاس کھڑے نہتے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی۔

مزیدخبریں