بنگلہ دیش میں آج  عام انتخابات ، اپوزیشن کابائیکاٹ،شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار

08:20 AM, 7 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں آج  عام انتخابات  ہورہے ہیں۔  اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے اور عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیرِ اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار  ہوگئی ہے۔الیکشن سے پہلے پرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکہ میں 5 سکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی جبکہ جمعہ کو مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے کر 7 ارکان گرفتار کرلیے جبکہ اپوزیشن نے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

مزیدخبریں