انتخابی حلقوں کیلئے ابتدائی پولنگ سٹیشنوں کی فہرست جاری ، اعتراض یا تجویز 11 جنوری تک جمع کرائی جائے گی

08:14 AM, 7 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: انتخابی حلقوں کیلئے ابتدائی پولنگ سٹیشنوں کی فہرست جاری کردی گئی ، اعتراض یا تجویز 11 جنوری تک جمع کرائی جائے گی۔ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا ووٹر اور امیدوار اعتراض یا تجویز 11 جنوری تک جمع کرا سکتا ہے۔


الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی حلقوں میں عوام کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔ ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا ووٹر اور امیدوار اعتراض یا تجویز 11 جنوری تک جمع کرا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات اور تجاویز پر فیصلے دیں گے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی فہرستوں پر دائر اعتراضات پر فیصلوں کے بعد پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل ویزاں کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے، عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں