لاہور: ماڈل ٹاون میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مشاورتی اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ سعد رفیق ، رانا مشہود ، اعظم نزیر تارڑ ، عطا تارڑ ، بلال یاسین سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اتحادی اور ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔
حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر مشاورت کی گئی ۔ ممکنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ن لیگ کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی ۔