پی ٹی آئی کے منحرف رہنماؤں کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری، رابطے بھی شروع

09:45 PM, 7 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منحرف ہونے والے سابق رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کرلی اور اس حوالے سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔

وسطی اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں کی نئی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔ جہانگیر ترین ، علیم خان اور چوہدری سرور گروپ کے لوگوں سے رابطے کیے جارہے ہیں ۔ نئی جماعت نئے انتخابی نشان سے الیکشن لڑے گی ، نئی جماعت کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات ہیں ۔

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پر مبنی نئی پارٹی پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت جاری ہے اور نئی جماعت کی تشکیل کیلئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں کے ارکان کو بھی ساتھ ملایا جائے گا ، جہانگیر ترین کے علاوہ علیم خاں اور چوہدری سرورگروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں