لاہور: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا اور آئل، گھی اور نمک کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درجہ اول اور درجہ سوم آئل اور گھی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں 26 روپے لیٹر اضافہ ہوا اور درجہ اول کوکنگ آئل کے 5 لیٹر پیک کی قیمت میں 130 روپے اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اضافے کے بعد 5 لیٹر کوکنگ آئل کا پیک 2 ہزار 520 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے۔ گھی، آئل اور نمک کی قیمت میں اضافہ ہول سیل مارکیٹ میں کیا گیا۔
اسی طرح درجہ سوم کے گھی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اور درجہ سوم گھی کے 16 کلو کنستر کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 6500 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نمک کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 800 گرام نمک کا پیکٹ 50 روپے سے بڑھ کر 60 روپے کا ہو گیا ہے۔
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، آئل، گھی اور نمک کی قیمت میں اضافہ
08:20 PM, 7 Jan, 2023