کیون میکارتھی بالآخر امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے

08:03 PM, 7 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

نیویارک: امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کیلئے 15 ویں ووٹنگ کامیاب ، کیون میکارتھی بالآخر امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے 216 ووٹوں سے کامیابی سمیٹی ، جبکہ ڈیموکرٹک پارٹی کے امیدوار صرف 212 ووٹ حاصل کر سکے ۔ امریکا کی 164 سالہ تاریخ میں یہ سب سے طویل مقابلہ تھا جو چار روز جاری رہا ۔ ریپبلکن امیدوار میکارتھی کو اپنی ہی پارٹی کے کچھ اراکین کی مخالفت کا سامنا تھا ۔

مزیدخبریں