لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں اہم کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یہ اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ہو گا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے طلب کئے گئے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراءشریک ہوں گے اور سیاسی صورتحال پر غور و فکر کیا جائے گا۔