سومی علی نے سلمان خان کیساتھ گزارے 8 برسوں کو بدترین قرار دیدیا

05:02 PM, 7 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ کی سابق اداکارہ سومی علی نے سلمان خان کے ساتھ گزارے 8 برسوں کو بدترین قرار دے دیا ۔

بالی وڈ کی سابق اداکارہ اور سوشل ورکر سومی علی نے انکشاف کیا کہ دبنگ خان مجھے مارتے پیٹتے تھے ۔ ان کے ساتھ گزارے 8 سال میری زندگی کا بدترین وقت تھا ۔ سومی نے مزید کہا کہ سلمان خان نے کبھی مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا ۔ سلمان خان کے ساتھ رہتے ہوئے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب وہ مجھے بیوقوف ، جاہل اور بے کار نہ کہتے ہوں ۔

سابق اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان انہیں بدصورت ہونے کا طعنہ دیتے تھے اور میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے بھی دوسری خواتین کیساتھ کھلے عام افئیر چلاتے تھے ۔ اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ مرد افئیر چلا سکتے ہیں عورتیں نہیں ۔

مزیدخبریں