اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءذلفی بخاری کو ایک اور نوٹس بھیجتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں ذلفی بخاری کو القادر یونیورسٹی کی زمین کی منتقلی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے طلب کرتے ہوئے 9 جنوری کونیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ٓنوٹس میں کہا گیا ہے کہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی زمین منتقلی کا ریکارڈ ہمراہ لایا جائے جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کا رجسٹری ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب ذلفی بخاری نے کسی انتقامی ہتھکنڈے سے مرعوب نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپین عمران خان ہے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولےنے این آر او ٹو کے ذریعے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا اور نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی گئی۔
القادر یونیورسٹی کی زمین منتقلی کا معاملہ، ذلفی بخاری 9 جنوری کو نیب طلب
04:16 PM, 7 Jan, 2023