ریلوےکی آمدن کم اور خراجات زیادہ ہیں ،سعد رفیق

ریلوےکی آمدن کم اور خراجات زیادہ ہیں ،سعد رفیق

لاہور : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق  کا کہنا ہے کہ محکمے کی روازنہ کی آمدن ساڑھے پندرہ کروڑ جبکہ اخراجات  19کروڑ روپے ہیں۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق  کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ آمدن اور اخراجات میں فرق کو کم کرنے کیلئے ہمیں اخراجات کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ،ریلوے نے 28ارب 30کروڑ کمائے ہیں لیکن ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہمارے ادارے کو 5سو ارب کا نقصان پہنچا  ہے۔
 

 خواجہ سعد رفیق کا پی آئی اے  کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ادارہ مدتوں کا بیمار ہے مگر قابل اصلاح ہے،  پی آئی اے کے روٹس کھل جائیں تو ٹکٹ کی قیمتیں کم ہوجائیں گی ،ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے جہازوں میں  مسافروں کو فراہم کیئے جانے والے کھانوں کے معیار کو  بہتر کیا ہے، 7جہازوں کی سیٹیں ٹھیک کردی گئی ہیں، 10 جہاز 777 بھی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔

 وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا کوئی بجٹ نہیں تھا، پی آئی اے کی ترکیہ کے ساتھ  شراکت داری جاری ہے۔