پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زرمبادلہ ذخائر خطر ناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے جبکہ ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ یہاں معیشت سنبھالنے کے بجائے سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کیلئے بندے اٹھائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گیا تو اس انتشار کو کون روکے گا؟
ملک اس وقت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے: اسد عمر
03:23 PM, 7 Jan, 2023