عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم نوید کے موبائی فون کی فورانزک رپورٹ میں اہم انکشافات

01:23 PM, 7 Jan, 2023

  لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے  ملزم نوید کے فون کی  فورانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

 فورانزک رپورٹ کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم نوید کے موبائل فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئیں ہیں، واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے  محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون  نمبرز اور 18 سو 69  کالز کا ریکارڈ  ملا ہے ۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نوید  کے فون سے 337 ایس ایم ایس 1956 تصاویر ،499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز ملی ہیں،فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا  ریکور نہیں کیا جا سکا،تمام آڈیو اور وڈیو  کالز کی ڈی وی ڈی بناکر جے آئی ٹی کے حوالے کر د ی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک شخص گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں