لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان سیاسی محاذ پر ایک بار پھر سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کیلے ملاقاتیں کریں گے، تحریک انصاف کی مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں ہونے والی ملاقاتوں میں قومی اسمبلی میں استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔