اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے گزشتہ روز پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات ہوئی ہے،آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government's resolve to complete the terms of IMF's program. I also explained Pakistan's economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد مشکل معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے ۔