لاہور :وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے 2 ویگو ڈالوں میں لاہور سے اٹھا لیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ۔اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔
مونس الہٰی نے کہا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں کیوں نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔