اسلام آباد :احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بنک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیے ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اسحاق ڈار کےاثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے رہی ہے ،اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا، پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کےمطابق مناسب آرڈر جاری کر دے جس پر عدالت کی جانب سے فیصلہ واپس لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد ان کے بنک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا۔