لاہور : سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دے دیا۔
احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل نے سلیمان شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، عدالت نے تفتیشی آفیسر سے سوال کیا کہ آپ کو تحقیقات کیلئے مزید کتنے دن چائیے؟ ایسا نہ ہو آپ کے خلاف کارروائی کرنا پڑ جائے ،تفتیشی آفیسر نے جواب میں کہا وقت پر رپورٹ مکمل کر کے پیش کر دوں گا ۔
عدالت نے تفتیشی کو تنبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا یہ آخری موقع ہے، مفرور ملزم طاہر نقوی کا کیس الگ سنا جائے گا، عدالت نے ا ستفسار کیا کہ بتائیں کب تک تحقیقات مکمل کریں گے ۔
پراسکیوٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عدالت جو حکم دے گی اس پر عملدرآمد ہوگا۔