اسلام آباد :سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئی، فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، 77 وزراء موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے ڈالر پاکستان لانے کی بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔
حکومت غلامی کاکرداراداکرنےکےلیےتیارہو گئی فن گداگری میں حکومت کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتاپاکستان کی سیاست میں100دن اہم ہیں غریب ایڑیاں رگڑرہاہے77وزراموج میلہ کررہےہیں اپنےڈالرلانےکی بجائےیہ ڈارکولےآئےاسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یاباہرآتےہیں فیصلہ عمران خان کاہوگاالیکشن ہرقیمت پر ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 7, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا، الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔