پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بریک تھرو ،حکومت نے فلڈ لیوی لگانے کے لئے آرڈیننس تیار کر لیا

09:14 AM, 7 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :حکومت نے فلڈ لیوی لگانے کے لئے آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا ،

حکومت  کی جانب سے   آرڈیننس میں ایک سے دو فیصد  فلڈ لیوی لگانے کی تجویز  دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے ،فلڈ لیوی سے چھ ماہ میں 60 سے 70 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

 کھانے پینے کی اشیاء  کو فلڈ لیوی کے استثنیٰ دینے کی تجویز بھی آرڈیننس کا حصہ ہے ،بینکوں پر ونڈ فال لیوی 60 سے 70 فیصد  اور ونڈ فال لیوی سے حکومت  کو 30 سے 35 ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں