لاہور:نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا جس میں سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصرا للہ ملک میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا مستقبل قریب میں بھی کوئی امکان نہیں کہ نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں ،ان کی واپسی سے متعلق ایک فلر چھوڑا گیا تھااور یہ فلر بھی مسلم لیگ ن کے اپنے حلقوں سے ہی چھوڑا گیا جس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اظہار ناپسندیدگی بھی کیا تھا ۔
سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایسے ہی تو واپس نہیں آئینگے جب تک ان کو کوئی گارنٹی نہیں دی جاتی ،اس گارنٹی کے بارے میں مریم نواز نے بھی اپنی ایک پریس کانفرنس میں اشارہ دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی گارنٹی دیدے کہ نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا تو وہ ان کو واپس بلا لیں گی ،انہوں نے کہا ا س وقت پاکستان میں گارنٹی کا ہی معاملہ نظر آرہا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں کہ گارنٹی کس سے چاہیے ؟عاصمہ شیرازی نے کیا کہا ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔
نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ کیا واپسی کے لیے کوئی گارنٹی مانگی جا رہی ہے؟ عاصمہ شیرازی کا تہلکہ خیز انکشاف#NeoNewsHD #NeoVIdeos #NeoPrograms @nasrullahmalik1 @asmashirazi pic.twitter.com/KFl3H1IeAl
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) January 7, 2022